وفاقی وزیر عمران احمد شاہ کی والدہ کیلئے دعائیہ تقریب

چیچہ وطنی(نامہ نگار)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ حضوری باغ میں دعائیہ تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، انتظامی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی دعا میں شریک ہوئے اور وفاقی وزیر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلا ت و جنگلی حیات وممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم بھی موجود تھے۔ دعائیہ تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر ڈویلمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لیبر سید حیدر شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات اور ہزاروں شہریوں نے بھی شرکت کی۔شرکا نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں