وفاقی وزیر کا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیساتھ فلڈ کیمپس کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیاوفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر کی وفاقی وزیر کو فلڈ سے متاثرہ علاقوں اور صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ یہ بڑا سیلاب ہے اداروں نے بروقت ریسپانڈ کر کے متاثرین اور مال مویشی کو بچایاسیلاب متاثرین اپنے عزیز و اقارب کے ھاں چلے گئے،کیمپس میں بہت کم لوگ ہیں ہمارے پاس بہت پانی اسے ریزرو یا سٹوریج کی ضرورت ہے، اس بار حکومت کو ڈیم بنانے پر زور دینا ہوگا دریا سے ملحقہ یہاں موزوں جگہ ہے سیلاب سے فصلیں شدید متاثر ہوئیں حکومت کاشتکاروں کے لئے اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں