فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے احکامات پر وولٹیج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹو فیزٹرانسفارمز کوتھری فیزمیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں فیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز جن میں فرسٹ، سیکنڈ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا اور میانوالی سرکل شامل ہیں گذشتہ تین ماہ کے دوران 218ٹوفیز ٹرانسفارمرز کو تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو فرسٹ سرکل میں 25کے وی اے کا ایک، 50کے وی اے کے دو، 100کے وی اے28، 200کے وی اے20اور400کے وی اے کا ایک ٹو فیز ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 50کے وی اے کا ایک، 100کے وی اے 32اور 200کے وی اے43ٹوفیز ٹرانسفارمرز تبدیل کئے گئے۔ جھنگ سرکل میں 50کے وی اے کا ایک، 100کے وی اے کے 20اور200کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر، ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں 50کے وی اے چار، 100کے وی اے کے 28اور200کے وی اے کے 5ٹرانسفارمرز، سرگودھا سرکل میں 25کے وی اے کا ایک، 50کے وی اے کے تین، 100کے وی اے کے 10 اور200کے وی اے کے 6ٹو فیز ٹرانسفارمرز جبکہ میانوالی سرکل میں 50کے وی اے کے 4، 100کے وی اے کے پانچ اور 200کے وی اے کے دو ٹو فیز ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا گیا۔ فیسکو ترجمان محمد سعیدرضا کے مطابق ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سے ان علاقوں سے موصول ہونے والی وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف صارفین کے وولٹیج کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی ہو گی۔




