جڑانوالہ(نامہ نگار) سینئر وکلا بشارت بابر طور اور اکبر تبسم ایڈووکیٹ کی نومنتخب صدر بار عارف خان ایڈووکیٹ اور سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلا بشارت بابر طور ایڈووکیٹ اور ملک اکبر تبسم ایڈووکیٹ نے نومنتخب صدر عارف خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عارف خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ نے سالانہ انتخابات میں ووٹ دینے اور بھرپور سپورٹ کرنے والے حمایت یافتہ وکلا گروپوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کامیابی تمام وکلا کی کامیابی ہے بار کے سالانہ انتخابات میں صرف وکلا جیتے ہیں وکلا برادری ملک کا اہم ستون ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے اہم رول ادا کیا ہے وکلا برادری متحد ہے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے وکلا کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری نے جس اعتماد کا اظہار کرکے انکا چنائو کیا ہے اس پر ہم تمام وکلا کے بے حد مشکور و ممنون ہے وکلا برادری سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور بار کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ‘ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے اور اسلامک لائرز الائنس کے تمام پینل کی تاریخ ساز کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں تمام وکلا کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انکی مشاورت سے بار کی مزید بہتری کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا ہم سب کی اولین ترجیحات ہے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وکلا برادری مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔




