لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی۔اداکار وہاج علی نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی بھی ہے جس کا نام امیرا وہاج علی ہے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار نے حال ہی میں بیٹی کے لیے معروف فنکار ضیا محی الدین کی آواز میں خوبصورت نظم شیئر کی ہے جسے انہوں نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی کے نام۔وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں۔




