ویسٹ انڈیز کوشکست’ٹیسٹ سیریزنیوزی لینڈ نے جیت لی

مائونٹ مانگنوئی (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو323 رنز سے ہرا دیا، میزبان ٹیم نے3ٹیسٹ میچ کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔مائونٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 462رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 138رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 67 اور جان کیمپبل نے 16 رنز بنائے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکے۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے 5 اور اعجاز پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 575 رنز 8 کھلاڑی آٹ اور دوسری اننگز 306 رنز 2 کھلاڑی آٹ پر ڈیکلیئر کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 420 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے پلیئر آف دی میچ اور جیکب ڈفی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں