لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔دفاعی چمپئن آسٹریلیا یکم اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو کولمبو میں کھیلے گی۔




