ویندر چہل نے رشبھ پنت کو کیچ ڈراپ کرنے کے بعد آؤٹ کردیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کے اسپنر یوزویندر چہل نے رشبھ پنت کو کیچ ڈراپ کرنے کے فوری بعد آؤٹ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔آئی پی ایل کے 68ویں میچ میں پنجاب کنگز نے لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے دیا جانے والا 197 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شریاس ایئر نے برق رفتار ناقابل شکست سنچری اسکور کی، پربھسمرن سنگھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں