اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز درمیانے درجے کے 6 زلزلے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، ماہرین کے مطابق وینزویلا کے زلزلے سے پیدا توانائی کی لہریں پاکستان میں زلزلوں کا باعث بن رہی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹک یمحسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شام 6 بجکر 35 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈکی گئی جبکہ اسکی گہرائی 178 کلومیٹرتھی،زلزلیکا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا۔ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان اورخطے میں آنے والے متعدد درمیانے درجے کے زلزلے زیرِ زمین ٹیکٹونک پلیٹس کی مسلسل حرکت کا نتیجہ ہیں،دنیا کے دیگر حصوں میں آنے والیبڑے زلزلوں سے پیدا ہونے والی زیرِزمین توانائی بعض اوقات دوردراز پلیٹس پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔رپورٹ 2000 سے 2011کیدوران بھی ایسا ہی ایک بڑاتسلسل دیکھا گیاتھا،جب انڈونیشیا میں آنیوالے زلزلے کی زیرِزمین توانائی کے باعث ہی 2005 میں کشمیرکا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔ماہرین نے خبردارکیا کہ یوریشین پلیٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زیرِ زمین سرگرمیاں جاری رہنے کے باعث آئندہ بھی درمیانے درجے کے زلزلے آسکتے ہیں۔خیال رہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے جبکہ 3238 افراد زخمی ہیں، خدشہ ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتہ ،3142 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔




