پیرس (سپورٹس نیوز) روسی ٹینس سٹار ڈیانا شنائیڈر نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکاکو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، یوں ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکاکا پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔




