جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں مکئی سے لوڈ ٹرالے کی ٹکر سے سبزی منڈی جانیوالا لوڈر رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور اور ٹرالے کو قبضہ میں لے لیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 55گ ب کا رہائشی اختر حسین لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جا رہا تھا کہ چک نمبر 23 گ ب سٹاپ پر مکئی سے لوڈ ٹرالے کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں لوڈر رکشہ ڈرائیور اختر حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے ذریعے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس تھانہ صدر نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور اور ٹرالے کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




