اسلام آباد ( بیو رو چیف )وفاقی حکومت نے بجلی چوری پر قابو پانے اور ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کے لیے لیسکو کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بنا لیا۔ لیسکو کے ٹرانسفارمرز پر جدید سکیننگ میٹرز نصب کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو میں مجموعی طور پر 24 ارب روپے کی لاگت سے ایڈوانسڈ پاور مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) نصب کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت 100 اور 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز پر جدید نظام لگایا جائے گا۔منصوبے کے تحت لیسکو کے تقریبا 40 ہزار ٹرانسفارمرز پر اے پی ایم ایس سسٹم نصب ہوگا، جس کے ذریعے بجلی چوری کی نشاندہی اور ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ ممکن بنائی جائے گی۔




