ٹرمپ کا ایران کیخلاف پھر جنگ کا عندیہ،ایران بھرپور جواب کیلئے تیار

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہیاور امریکہ آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو معاشی مشکلات، مہنگائی اور مالی دباو کا سامنا ہے، ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پھر بھی انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ تمام جنگیں رکوانا اعزاز ہے جنگیں رکوانے کے لیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔دریں ثناء ۔تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی کی صورت میں ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے شعبہ سیاسی امور کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دشمن نے زمینی حملے کی غلطی کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ایرانی عہدیداران کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں زمینی کارروائی کرنے والوں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں