واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی مڈٹرم الیکشن ،ٹرمپ کی جماعت کو شکست، ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں اکثریت، ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کرلی امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے اور ریپبلکنز امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ریپبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 17 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 51 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔دریں ثناء ۔واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرم نے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔ مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔امریکی وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کاکنٹرول ڈیموکریٹس کو ملنیکی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف بڑی تحقیقات شروع ہونے کا امکان ۔انہوں نے کہا کہ کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں، ڈیموکریٹس کیساتھ امیگریشن کیمعاملیپرکام کرسکتاہوں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے میں انہیں ویٹوکردوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرانہیں خیال کہ میں کابینہ میں تبدیلی کروں گا۔




