شیخوپورہ(نامہ نگار) شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 21بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، طبی امداد دے دی گئی جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




