فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تاندلیانوالہ کے علاقہ ماڑی پتن پل کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں ، بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کا رہائشی 47سالہ شمس عباس اپنی43سالہ اہلیہ آسیہ شمس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عزیزوں کو ملنے جا رہے تھے کہ جب وہ ماڑی پتن کے قریب پہنچے تو اوکاڑہ سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار بس 855/CBHنے ٹکر مار دی ، دونوں میاں بیوی گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، تاہم پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈجکوٹ کے علاقہ کوڈو بنگلہ میں تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ 133گ ب کا رہائشی احسن حمید ولد عبدالحمیدکا نسٹیبل لاہور میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا اور وہ چھٹی گذارنے گھر آیا ہوا تھا کہ آج صبح موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں گھر سے نکلا جب وہ ڈجکوٹ روڈ بنگلہ روڈ پر پر پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی




