فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں2افراد جاں بحق، کرنٹ لگنے سے محنت کش چل بسا، ٹرین تلے آ کر نشئی دولخت ہو گیا ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ روڈ کا رہائشی15سالہ سرمد علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گئو شالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر بھینس سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ملت ٹائون کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار احسن لقمہ اجل بن گیا،جبکہ حاجی آبادمیں کام کرتے ہوئے 26سالہ محنت کش ناصر کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ علاوہ ازیں جھمرہ روڈ پر سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب 35سالہ نشئی ٹرین کی پٹری پربیٹھا تھا کہ اچانک ٹرین آنے سے ٹرین کی زد میں آ کر اس کا سر جسم سے الگ ہو گیا، تاہم اس کی شناختی نہ ہو سکی




