ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق،خاتون زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)فیصل آباد روڈ پر جھوک موڑ کے قریب رات کو ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ریسکیو 1122کے مطا بق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ نذر حیات ولد اللہ یار، سکنہ سرگودھا کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی زوجہ نذر حیات، عمر 50 سال، سکنہ سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق شخص کی میت کو بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں