ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق،نہر سے شہری کی نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سڑک عبور کرتے نوجوان کو گاڑی نے کچل دیا،لائلپور گیلریا کے قریب شہری کی نعش برآمد ، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کا رہائشی خالد محمود ولد لیاقت علی موٹروے کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سیزخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ، جبکہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ لائلپور گیلریا کے قریب نہر سے نامعلوم40سالہ شہری کی نعش برآمد،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی اور اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں