ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی شامت،1روز میں70لاکھ جرمانہ،350گاڑیاں بند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پرضلعی وٹریفک پولیس کے ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے والے کیخلاف بھر پورکریک ڈائون، ہیلمٹ نہ پہننے، ون وے کی خلاف ورزی، دھواںچھوڑنے والی گاڑیوں اور نابالغ و بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو مجموعی طور پر ایک روز میں 70لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ،ساڑھے تین سو گاڑیوں کو بند اور 39کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی و ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی حلاف وزیر کرنے والوں کی خلاف بھر پور ایکشن لیا گیا، پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میںچالان، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکلیں چلانے والے 1892افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے37لاکھ،84ہزار جرمانہ اور158موٹر سائیکلوں کو موقع پر بند کیا گیا اور ہیلمٹ خرید کر لانے اور جرمانہ ادا کرنے پر موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں،جبکہ ون وے کیخلاف ورزی کرنے والے519افراد کے چالان کر کے 10لاکھ 39ہزار جرمانہ وصول کیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے والے 127گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا جبکہ دھواں چھوڑنے اور روڈ پر غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 694گاڑیو ں کے چالان کر کے8لاکھ94ہزار جرمانہ اور129گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔علاوہ ازیں بغیر لائسنس اور نابالغ بچوں کے گاڑی چلانے پر ایکشن لیتے ہوئے 92گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا 11لاکھ81ہزار800روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ دیگر ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت39مقدمات بھی درج کئے گئے، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ شہریوں کے جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے ، اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔دریں اثنا۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک حادثات سے بچائو اورٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے خصوصی مہم کا آغازضلع بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک اور ضلع پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موقع پر قانون کی پابندی یقینی بنائی گئی متعدد شہریوں کو ہیلمٹ نہ ہونے پر چالان جبکہ متعدد شہریوں کو موقع پر ہیلمٹ پہنوا کر قانون پر عملدرآمد کرایا گیا کم عمر ڈرائیونگ کے انسداد کے لیے بھی بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں کم عمر سواروں کو روک کر موقع پر والدین سے سرزنش کروائی اور قانونی کارروائی کے تحت جرمانے بھی کیے گئے سی پی او کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والے شہری اپنی جان کوخطرے میں ڈالتے ہیں۔ والدین بچوں کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی اجازت ہرگزنہ دیںٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں، قانون پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گاٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں