ٹریفک مینجمنٹ کے نام پر صرف2ماہ میں شہریوں کو1ارب کے جرمانے

لاہور (بیوروچیف) محفوظ پنجاب یا مہنگا پنجاب؟ وزیر اعلی کی ٹریفک مینجمنٹ مہم شہریوں کیلئے سہولت کے بجائے ریونیو بڑھانے کی مہم بن گئی.ٹریفک مینجمنٹ کے نام پر صرف 2ماہ میں شہریوں پر 1ارب کے جرمانے عائد کئے گئے، پنجاب میں 8ہفتوں میں 16لاکھ سے زائد شہریوں کے ٹریفک مینجمنٹ کے نام پر چالان کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سب سے زیادہ چالان و جرمانے لاہور میں کیے گئے، لاہور میں 4لاکھ سے زائد شہریو ں کے چالان اور 5ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئی، لاہور میں 8ہفتوں میں چالان کی شرح 26.5فیصد کیساتھ پہلے نمبر پر رہی، لاہور میں 10ہزارگاڑیاں ضبط، پنجاب میں 2 لاکھ سے زائدگاڑیاں ضبط ہوئیں۔ ٹریفک مینجمنٹ مہم پر ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کردی گئی،ٹریفک مینجمنٹ مہم کا مقصد پنجاب کے راستوں کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں