جڑانوالہ(صابر گھمن سے)جڑانوالہ ٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی کرنیکی بجائے دفتر کے سامنے چیک پوسٹ بنا لی،ہیوی ڈمپر کے اندرون شہر داخلے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ نے شہریوں کی قیمتی جانوں کو دا پر لگا دیا۔ڈیوٹیوں سے غائب وارڈنز کی مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث بے ہنگم ٹریفک سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے سے سکولز کالجز کے اوقات میں طلبا و طالبات کو پریشانی کا سامنا۔ڈیوٹیوں سے غائب سرکار ی خزانے سے بھاری تنخواہیں و امراعات لینے والے وارڈنز بوجھ بن گئے،فرائض سے عاری وارڈنز نے شہریوں کو بے ہنگم ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے مقامی وارڈنز کو فی الفور تبدیل کیا جائے عوامی سماجی حلقوں کا آر پی او،سی پی او اور سی ٹی او فیصل آباد سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تمام تر دعووں کے باوجود ٹریفک کے مسائل پر قابو نہ پایا جا سکا ہے ایک طرف جڑانوالہ سے فیصل آباد،جڑانوالہ سے لاہور،جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ،جڑانوالہ سے شاہکوٹ ننکانہ،جڑانوالہ سے ستیانہ جانے کیلئے ہزاروں افراد روزانہ بسوں ویگنوں میں سفر طے کرتے ہیں دوسری جانب اندرون شہر رکشوں میں اصافہ کے باعث ٹریفک رووانی میں بہتری نہ آ رہی ہے جڑانوالہ میں عرصہ دراز سے مقامی وارڈنز کی تعیناتیوں نے ٹریفک مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے ذرائع کے مطابق وارڈنز نے اندرون شہر کے مین پوانٹس پر ڈیوٹی کرنے کی بجائے دفتر کے سامنے چیک پوسٹ بنا رکھی ہے جہاں شہریوں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں بلکہ مبینہ طور پر شہریوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ بھی اپنایا جاتا ہے وارڈنز کی مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث اندرون شہر ہیوی ڈمپر کے داخلہ پر پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور 240 موڑ سٹاپ سے ہیوی ڈمپر بلا خوف و خطر اندرون شہر میں نہ صرف داخل ہوتے ہیں بلکہ ڈمپر کے داخلوں کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکولز و کالجز کے اوقات میں ٹریفک کے بہا میں بے تحاشا اضافہ ہونے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس گاڑیوں کا ٹریفک میں پھنس جانا معمول بن چکا ہے جس پر مریض اور انکے ورثا کو شدید ذہنی اذیت سے سے دوچار ہونا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے سے بھاری تنخواہیں و امراعات لینے والے وارڈنز نے شہریوں کو بے ہنگم ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے وارڈنز کا یہ اقدام کسی وقت بھی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے ڈیوٹی پوانٹس سے غائب وارڈنز سرکاری خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،ار پی او،سی پی او،سی ٹی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے مقامی وارڈنز کے فی الفور تبادلہ جات کئے جائیں۔




