فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چنیوٹ بازار چوک میں ٹریفک وارڈن سے دست و گریبان ہو کر وردی پھاڑنے والا موٹر سائیکل سوار حوالات پہنچ گیا۔تفصیل کے مطابق چنیوٹ بازار چوک میں ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈن ارشد نے بتایا کہ اس کے ساتھی سفیان نے کاغذات نہ ہونے پرموٹر سائیکل سوار عبدالرحمن کا چالان کیا تو وہ طیش میں آ گیا ۔ ٹریفک وارڈن سفیان سے دست و گریبان اور گالم گلوچ شروع کر دی۔ٹریفک وارڈن کی وردی پھٹ گئی بٹن ٹوٹ گئے جس پر مذکورہ موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن کو پکڑ کر حوالات بند کر کے اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔




