گوجرہ ( نامہ نگار) ٹریفک پولیس گوجرہ کی دھواں چھوڑکرماحول کوآلودہ کر نے والی گاڑیوں کیخلاف پولیس کارروائیاں جاری رہیں۔معلوم ہواہے کہ ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب گاڑی نمبر721بی ٹی ایس تیزرفتاری سے دھواں چھوڑتی ہوئی آرہی تھی جس سے ماحول آلودہ ہورہاتھاجس کو ڈرائیورشہزاد اکمل چلا رہاتھا جبکہ گاڑی نمبر323ٹی اے ایم کوڈرائیورعاقب جاوید سکنہ چک نمبر152گ ب غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے ٹوبہ روڈ کی طرف سے آرہاتھااور گاڑی کا دھواں بھی ماحول میں آلودگی پیدا کر رہاتھاکہ ٹریفک پولیس گوجرہ نے ان کو روک لیااورتھانہ سٹی گوجرہ میں بند کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔




