ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد روٹ بحال کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرزا طالب صدیق بیگ نے وزیراعظم میاں شہباززشریف اور و فاقی وزیرریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہورسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھامیانوالی روٹ بحال کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لاہورسے چلنے وا الی ماڑی انڈس پسنجر ٹرین براستہ فیصل آباد میانوالی آتی جاتی تھی جسے بسوںاورویگن مالکان کی ملی بھگت سے اس روٹ کو بند کردیا ہے اور سا نگلہ سے ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کو چنیوٹ کیطرف روانہ کردیا جاتا ہے رانا اکرام اللہ نے کہاکہ فیصل آبا د کا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے شہرمیں ہوتا ہے لیکن فیصل آ بادکے عوام اورتاجروں کو24گھنٹوںمیںبراستہ سرگودہا میانوالی سفرکیلئے ایک بھی ٹرین کی سہولت میسر نہیں جبکہ بسوں اورویگنوںکے کرائے عام مسافروں کی پہنچ سے دورہیں ۔رانا اکرام اللہ نے مطالبہ کیا کہ لاہوسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھامیانوالی روٹ بحال کیا جائے اس سے ریلوے کی آمدنی میںاضافہ اور مسافروں کو سستے سفرکی سہولت میسر آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں