گوجرہ (نامہ نگار) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرا لی کی ٹکر لگنے وا لے زخمیو ں میں سا ت سا لہ بچہ بھی دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ چک نمبر 244 گ ب کا 60 سا لہ محمد شفیق اپنے موٹر سا ئیکل پر اپنی اہلیہ58 سا لہ شکیلہ بی بی اور07سا لہ پوتے طحہ کے ہمرا ہ شہر سے اپنے گا ؤ ں جا رہا تھا کہ کھدروالہ روڈ پر چک نمبر 369 ج ب سرجا کے قریب تیز رفتار ٹرا لی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تینو ں شدید زخمی ہو گئے شدید ذخمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے شکیلہ بی بی موقع پر جا ں بحق ہو گئی جبکہ شدید زخمو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے محمد شفیق اور طحہ کو مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں پر طحہ جا نبر نہ ہو سکا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کردیں اور ٹریکٹر ٹرا لی قبضہ میں لے کر کا رروا ئی کا آ غازکردیا ہے۔ دریں ثناء ۔گوجرہ (نامہ نگار) اڈا نوا ں لاہور کے قریب نا معلو م گاڑی نے ستر سا لہ شخص کو کچل دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 415 ج ب چندر کا غلا م قا سم کسی کا م کی غرض سے نوا ں لاہور گیا ہوا تھا کہ جھنگ روڈ کراس کر نے لگا تو نا معلو م گاڑی نے ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا غلا م قاسم شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر نوا ں لا ہور پو لیس نے نعش تحول میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لا ہور منتقل کی اور ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی اور نا معلو م گا ڑی کی تلا ش شروع کردی ہے۔




