ٹوبہ میں تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس ویژن اور ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایات پر تحصیل گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے انتظامی اور صحت کے شعبے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔سبزی منڈی کے وزٹ کے دوران ڈاکخانہ چوک میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور غیر قانونی سامان ضبط کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں اور مارکیٹ میں صفائی یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا گیا، جہاں ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا۔ عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اور عملی تجاویز پیش کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کی خدمات کی بہتری اور ترقی کے لیے مستقل اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہری اعلی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوں اور گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق خدمات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں