ٹوبہ میں دفعہ144نافذ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت اہم حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق مون سون کے دوران بارشی پانی، دریائے راوی، نہروں، تالابوں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات پر نہانے، تیراکی کرنے اور کھیلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ اور تیز بہا کے سبب ڈوبنے کے واقعات کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ یہ حکم نامہ ضلع بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ 30 روز تک مثر رہے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں، دریاں، تالابوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں