ٹوبہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مارکیٹوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال نے پیر محل میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم تین ہائوسنگ سوسائٹیز کو سربمہر کر دیا۔ ان میں اضافی آبادی 307گ ب اور 333گ ب شامل ہیں۔ کھیکھہ بنگلہ روڈ پیر محل پر قائم ایک کمرشل مارکیٹ بھی قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کر دی گئی۔انور بیگ سیال کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہیں، ایسی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انکے مطابق تمام کاررو ا ئیاں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور پنجاب ہائوسنگ قالونیز رولز کے تحت کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں