ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی صدارت میں پنجاب سوشل اکنامکس سروے (PSER) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مینجر دانش، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منصور عارف اور فوکل پرسن پروگرام سپریٹینڈنٹ ڈی سی آفس ضیاالحق سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سروے سے متعلق انتظامات اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں 18 سے 20 اگست تک 256 شمار کنندہ کی ٹریننگ کروائی جائے گی تاکہ سروے کو شفاف اور موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے اس اہم پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سروے کے دوران عوامی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔




