ٹوبہ میں کلینک آن ویلز منصوبے کے فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت “کلینک آن ویلز” منصوبے کے فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر احسن بھٹی اور آصف شبیر بھی موجود تھے۔ڈی سی محمد نعیم سندھو نے نئی گاڑیوں، طبی آلات، ادویات اور عملے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔فیز ٹو میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو کلینک آن ویلز کی10 نئی گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں، جن میں سے 7گاڑیاں آوٹ ڈور مریضوں کے علاج کے لیے اور 3 گاڑیاں الٹراساونڈ سہولیات سے آراستہ ہیں۔ ان گاڑیوں کو تحصیل سطح پر فعال کیا گیا ہے، جن میں 4 گاڑیاں تحصیل گوجرہ، 3 گاڑیاں پیر محل اور کمالیہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کلینک آن ویلز کی گاڑیوں میں موجود جدید طبی آلات، دستیاب میڈیسن، ادویات کی لسٹ اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کے لیے ایمرجنسی فوڈ کے پیکٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی، لگن اور انسانی خدمت کے جذبے سے کام کرنیکی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں