ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے ترانڈی گوجرہ روڈ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں 50سالہ سلیم ولد صادق مسیح سکنہ 323جے بی اضافی آبادی موٹر سائیکل پر سڑک کنارے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار مسافر کوچ نے آ کر اسے ٹکر مار دی ٹکر اتنی شدید تھی کہ سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور وائیٹل چیک کیے مگر سلیم جانبر نہ ہو سکا، عملے نے سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی مگر کوئی بہتری نہ آئی جس کے بعد لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔دریں ثناء ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے 388جے بی جھنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد انور ولد برکت علی سکنہ چک 401 جاں بحق ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق محمد انور جھنگ کی طرف جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی دو اوور سپیڈ کاریں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جن میں سے ایک کار نے رونگ سائیڈ پر آکر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے بعد کار سوار فرار ہونے لگے جنہیں موقع پر موجود شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت پہنچ کر مریض کو فرسٹ ایڈ دی، آکسیجن اور فلوئڈز لگا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم راستے میں مریض کی حالت بگڑ گئی اور سانس بند ہونے پر سی پی آر کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی پولیس تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔




