ٹوبہ میں LPGکی غیر قانونی فروخت پر کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی اور غیر قانونی ڈیکینٹنگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایل پی جی کی دکانوں اور غیر قانونی ڈیکینٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں اب تک ایل پی جی کی دکانوں پر 138 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران 22 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 دکانیں سیل جبکہ غیر قانونی ڈیکینٹنگ میں ملوث 7 دکانوں سے سامان ضبط کیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب 6 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 16 خلاف ورزیوں کے چالان قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں جمع کروا دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت، ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ڈیکینٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں