لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ میں گنے کی قیمت مقرر نہ کرنے کے خلاف رٹ دائر کردی گئی ہے،کسان بورڈ جماعت اسلامی کے صدر سردار ظفر حسین نے رٹ دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت عالیہ گنے کی قیمت 700 روپے من مقرر کرنے کا حکم دے، گنے کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، گنے کی قیمت مقرر نہ ہونے پر کاشتکار سخت تذبذب کا شکار ہیں۔




