ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں،حادثات کے خطرات بڑھ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار سے) شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اور موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے سوشل میڈیا پر متعدد شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو قانون کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں شہریوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شہر میں خانہ بدوش افراد اور دیگر لوگ موٹر سائیکل رکشے انتہائی خطرناک انداز میں چلاتے ہیں ان کے مطابق کئی رکشوں میں نہ تو بیک لائٹس موجود ہوتی ہیں اور نہ ہی مناسب ریفلیکٹرز جس کے باعث رات کے اوقات میں حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سے اپیل کی کہ ایسے افراد کو ایک مرتبہ سختی سے تنبیہ کی جائے تاکہ آئندہ وہ قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں محلہ فیض کالونی نزد قاسمیہ مسجد روڈ نادر آفس کینال روڈ اور سبز منڈی کے اطراف بڑی تعداد میں موٹر سائیکل رکشے اور دیگر گاڑیاں بے احتیاطی سے چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تو قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض رکشہ ڈرائیور نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی گاڑیوں سے خطرناک انداز میں اوورٹیک بھی کرتے ہیں جس سے اکثر حادثات جنم لیتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بغیر لائٹس ریفلیکٹرز اور ضروری حفاظتی اقدامات کے سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائیاہل شہر نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے غیر معیاری اور خطرناک گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں سفر کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں