تیانجن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا میں دولت کے توازن میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ 292کھرب 4ارب روپے( 105.5ارب ڈالر )کی مجموعی دولت کے ساتھ خطے کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، انہوں نے بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی دولت کا تخمینہ 290کھرب 11ارب روپے(104.8 ارب ڈالر) ہے،ایلون مسک امیر ترین ، دولت تقریبا 2769 کھرب روپے،گوگل کے شریک بانی لیری پیج 811 کھرب کے مالک اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں،- ژانگ کی دولت میں صرف ایک ماہ میں 33 کھرب 22 ارب روپے( 12 ارب ڈالر) اور 2019 کے بعد مجموعی طور پر تقریبا 254 کھرب 67 ارب روپے( 92 ارب ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس غیر معمولی ترقی میں مصنوعی ذہانت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایشیا میں تیسرے امیر ترین شخص مکیش امبانی 225 کھرب 5 ارب روپے ( 81.3 ارب ڈالر) ہے۔ تفصیلات کے مطابق بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یمنگ کی مجموعی دولت بلومبرگ کے اندازوں کے مطابق 104.8 سے بڑھ کر 105.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔




