ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی13جولائی کو ویسٹ انڈیز روانگی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق سکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔قومی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی سی بی دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں