ٹینس کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام گراس روٹ سطح پر ٹینس کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ٹینس سمر تربیتی کیمپ، پی ٹی ایف ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں جاری ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں جاری کیمپ کے دوران پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ گل رحمن نے بتایا کہ ٹینس سمر تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو گراس روٹ سطح پر ٹینس کے کھیل کی تربیت دینا ہے اور یہ ٹینس سمر تربیتی کیمپ دو ماہ کے لئے لگایا گیا ہے جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں