فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ اڈا جوہل کے قریب غلام رسول ٹیکسٹائل مل میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا، تاہم ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام رسول ٹیکسٹائل مل میں پینجا مشین کی فریکشن کے دوران اڑنے والی چنگاری قریب پڑی کاٹن پر گری’ جس کے باعث گودام میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو فائر فائٹرز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیسٹر اور کاٹن کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




