ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر وہیکلز اور امدادی عملے نے حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے تقریبا تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم تھی، جبکہ شدید آتشزدگی کے باعث عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آگ لگنے سے فیکٹری کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں