ٹیکس ادائیگیوں میں خرد برد کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (بیوروچیف)ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد کرنے اور نادہندگان کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے 8 معروف فاسٹ فوڈ چینز سمیت 12 فوڈ پوائنٹس اور 4 پراپرٹی ڈویلپرز کیخلاف کارروائیاں کیں۔ لاہور میں 7 فاسٹ فوڈ، 2 دیسی فوڈ چینز اور معروف کافی شاپ کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق ٹیکس ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر کروڑوں روپے کی وصولیاں، جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ملتان اور سرگودھا میں بھی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ سروسز ٹیکس کی مد میں عوام سے لیے گئے پیسے حکومتی امانت، خرد برد کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔عوام کے ادا کردہ ٹیکسز کی ادائیگی میں تاخیر یا جعلسازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں