فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ہسپتالوں وکلینکس کی ہڑتال’ سرجری سمیت معمول کی سرگرمیاں روک دیں، ایمرجنسی اور داخل مریضوں کا علاج جاری رکھا۔ فیصل آباد میں نجی ڈاکٹرز نے ٹیکس پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا، اس پر مریضوں نے سرکاری کا رخ کیا، جس سے او پی ڈیز اور دیگر شعبوں پر دبائو بڑھ گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر محمد طفیل’ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ نجی شعبہ صحت پہلے ہی بھاری ٹیکسز اور اخراجات کا بوجھ اٹھا رہا’ ایف بی آر کا ٹیکس نظام ناقابل عمل ہے۔ وزیرخزانہ وچیئرمین ایف بی آر سے ملاقات میں پوائنٹ آف سیل سسٹم ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، عمل تاحال عمل نہیں ہوا۔ چھاپے اور انسپکٹرز کی تعیناتی قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالز کی نجکاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔ صحت پر ٹیکس کا بوجھ مریضوں پر پڑے گا، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔




