فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سامان کی ترسیل کرنے والی کارگو کمپنی ٹی ایم کارگو اینڈ لاجسکٹس کی سروس انتہائی ناقص’ ڈلیوری میں تاخیر اور سامان چوری کرنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہری کی جانب سے رواں ماہ 7فروری کو کینو کے 2کارٹن ٹی ایم کارگو اینڈ لاجسکٹس کے ذریعے اسلام آباد بھجوائے گئے، کمپنی کی جانب سے انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈلیوری 4دن بعد کی گئی۔ 7فروری کو بک کئے گئے کینوکے کارٹن 11فروری کو متعلقہ شہری کو ملے، ڈلیوری میں تاخیر کے باعث کینو گل سڑ کر خراب ہو گئے۔ کارٹن کو پھاڑ کر بھاری مقدار میں کینو بھی چوری کر لئے گئے۔ متاثرہ شہری کی جانب سے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ٹی ایم کارگو اینڈ لاجسکٹس کمپنی کا لائسنس منسوخ کر کے اس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ شہریوں کا نقصان ہونے سے بچ سکے۔




