فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری ، سماجی شخصیت اور ممبرایف پی سی سی آئی محمد ظفر معراج نے کہاہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کا خواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ زراعت کے شعبہ میں نئی اصلاحات لائے، امسال کاٹن، چاول اور گندم کی پیداوار میں قدرے کمی ہوئی ہے ۔لہٰذا فی ایکڑ پیداوار کے حصول کے لئے چین کی طرح نئے نئے طریقے اختیار کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں پانی اور خوراک کا بحران بڑا سنگین مسئلہ ہو گا۔ جس کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی ضروری ہے پاکستان میں کروڑوں ایکڑ اراضی بنجر اور بے آباد پڑی ہے۔ جس کو آباد کیا جائے نہری پانی کا نظام بہتر بنایا جائے اور شہروں میں پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کسان طبقہ مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔




