پاور جنریشن پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت

اسلام آباد (بیوروچیف) پرانے اور ناکارہ سرکاری پاورجنریشن پلانٹس کے ملبے کی 46.73ارب روپے میں کامیاب فروخت کا عمل مکمل کر لیا گیا، کل 61عدد یونٹس کے ملبے کی فروختگی کی ریزرو پرائس 45.817 ارب روپے رکھی گئی تھی،وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کے مطابق پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور جنریشن پلانٹس کے ملبے کی فروخت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، کل 61عدد یونٹس کے ملبے کی فروختگی کی ریزرو پرائس 45.817ارب روپے رکھی گئی تھی جس کے مقابلے میں کل 46.73ارب روپے میں فروخت ہوئی ہے، ریزرو پرائس سٹیٹ بنک کے ماہرین نے مقرر کی تھی، پہلے مرحلے میں پرائیویٹ بولی دہندگان کی طرف سے 31عدد یونٹس کے ملبے کو 8.475ارب روپے میں فروخت کیا گیا،پہلے مرحلے کی ریزرو پرائس 7.593ارب روپے تھی،۔پہلے مرحلے کے فروخت شدہ ملبے کیلئے کامیاب بولی دہندگان سے معاہدات بھی ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں 30عدد سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی ریزرو پرائس 38.224ارب روپے کے مقابلے میں 38.255ارب روپے میں فروخت ہوئی، دوسرے مرحلے کے معاہدات بھی انجام پا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں