پاکستانیوں کی اکثریت کا نظام تعلیم پر عدم اطمینان

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستانیوں کی اکثریت نے ملک کے تعلیمی نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اسے جدید تقاضوں کے برعکس قرار دیدیا۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے، 60 فیصد پاکستانی ملکی نظام تعلیم سے غیر مطمئن ہیں۔ سروے میں 29فیصد نے تعلیمی نظام میں کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیا۔سروے نتائج کے مطابق 19 فیصد نے ناقص معیارِ تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات جبکہ 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل میں شمار کیا۔سروے میں 11 فیصد نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجہ کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں