لاہور(سپورٹس نیوز) سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔زویا اسد علی اور مہناز جمیل نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلینگ کے انٹرنیشنل سیمنار میں شرکت کی اور سیمنار کے بعد دونوں پاکستانی سیلرز امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔پاکستان کی پہلی بار خواتین نے ججز کا کورس مکمل کیا ہے اور ان دونوں خواتین سیلرز کا تعلق پاکستان ائیر فورس کے یاٹ کلب سے ہے۔




