پاکستانی امپائر راشد ریاض وقار کیلئے بڑا اعزاز

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی امپائر راشد ریاض وقار کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہو گیا۔راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر ایمرجنگ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔50 سالہ راشد ریاض وقار اتوار سے اپنے ٹیسٹ امپائرنگ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کریں گے، وہ ہرارے میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔راشد ریاض وقار پاکستان کی جانب سے مینز ٹیسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کرنے والے 34ویں امپائر بن جائیں گے، جو ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل ہے۔راشد ریاض وقار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے 12 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 50 میچز کھیلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں