پاکستانی باکسر آدم عظیم نے کینیڈین حریف کو شکست دیدی

لندن (سپورٹس نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر آدم عظیم نے کینیڈین حریف کو شکست دے دی۔ناقابل شکست آدم عظیم نے اسٹیو کلیجٹ کو تیسرے رائونڈ میں ہرایا، اس لائٹ ویلٹر ویٹ مقابلے میں آدم عظیم نے دوسرے رائونڈ میں کلیجٹ کو گرا دیا اور تیسرے رائونڈ میں مقابلہ ختم کر کے فتح حاصل کی۔لندن کے مشہور ویمبلے ارینا میں ہزاروں افراد نے مقابلہ دیکھا، باکسر نے کہا کہ اسٹیو کلیجٹ سے مقابلے کے لیے انھوں نے12ہفتے سخت ٹریننگ کی۔ باکسر آدم عظیم نے کہا اسٹیو کلیجٹ بہترین فائٹر ہے، اس کے لیے بھی تالیاں بجائیں۔انھوں نے کہا میں کینیڈین باکسر کے خلاف فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آدم عظیم کے والدین اور بھائی بھی ویمبلے ارینا میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں