پاکستانی بیٹنگ لائن کسی ذہنیر کاوٹ کا شکار نہیں’ بابراعظم

سلہٹ (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھی پچ کے باوجود پاکستان بڑی پارٹنرشپ قائم نہ کر سکا، میری اور سلمان علی آغا کی وکٹیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئیں، بابر اعظم کے مطابق پاکستانی بیٹنگ لائن کسی ذہنی رکاوٹ کا شکار نہیں بلکہ بہتر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے کافی اچھی تھی اور گیند بھی مناسب انداز میں بیٹ پر آ رہی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے بڑی پارٹنرشپ قائم نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے ٹیم دبائو میں آ گئی، بابر اعظم نے کہا کہ میں اورسلمان علی آغا درمیانی اوورز میں اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے طویل شراکت قائم نہ ہو سکی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اور سلمان علی آغا کی وکٹیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئیں، ہمارے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان مزید کوئی اہم پارٹنرشپ قائم نہ کر سکا اور میچ کا مومینٹم مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔ فاسٹ بولرز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آج کی کرکٹ میں ہر ٹیم کے پاس 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار والے بولرز موجود ہیں، اس لیے بیٹرز کو خود کو ان حالات کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں